Faraz Faizi

Add To collaction

07-Jul-2022-تحریری مقابلہ خوش نصیب


خوش نصیب " یعنی اقبال مند
اچھی قسمت والا، بلند اقبال، بلند اختر، خوش طالع، صاحب نصیب وغیرہ یہ سب ایک ہی مقصد کیلئے بولے جاتے ہیں۔ یونہی اس کے مترادفات بھی ہیں مثلا مرادوند، بھاگوان، بختاور وغیرہ۔
اسی طرح کہاوت، محاورے اور ضرب المثل بھی موجود ہیں مثلا" بھوگ بھاگ چھتیسوں راگ"۔ خوش قسمتی اور عیش چھتیس راگ کے برابر ہیں۔
شکیل بدایونی کہتے ہیں:
نہ جانے کون خوش قسمت غم دوراں سے بچ نکلا
در زنداں پہ ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر دیکھی ہے۔

خیر یہ کچھ معلومات تھیں جو ہم نے یہاں تحریر کرنا مناسب سمجھا تاکہ آپ کی معلومات میں کچھ اضافہ ہو سکے۔

درحقیقت خوش نصیبی ہر کسی کا مقدر نہیں ہوتی جبکہ صاحب نصیب ہر کوئی ہوتا ہے۔
خوش نصیبی ایک وصف ہے جو بہتری کے ساتھ متصف ہے لیکن کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ بد بختی اس کا مقدر ہی تھا اس لیئے وہ برا ہے!
خیال رہے کہ ہمارا مقدر ہمارے اچھے برے عمل افعال کے تابع ہے۔ لہذا ہمارے مقدر میں وہی لکھا گیا جو ہم بولنے یا کرنے والے تھے۔جیسا کہ بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ انسان کی پیدائش سے پچاس ہزار سال پہلے اس کی تقدیر لکھی گئی اور وہی کچھ لکھا گیا جو وہ کرنے یا بولنے والا تھا" مطلب یہ ہوا کہ اگر کوئی خوش بخت ہے تو یہ اس کے رب کی عطا اور اس کے اچھے کرموں کا صلہ ہے اور اگر کوئی بدبخت ہے تو یہ اس کے برے کرموں کا نتیجہ ہے۔
دنیا دارالعمل ہے یہاں جو کوئی جو بوتا ہے وہی اسے کاٹنا پڑتا ہے۔

انسان تو ویسے ہی خوش بخت ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے اسے انسان بنایا یعنی ساری مخلوقات میں اشرف بنایا۔انسانی تخلیق کے ظاہری سبب یعنی ماں باپ جیسی عظیم دولت سے نوازا،ان کی خدمت بجا لا کر دنیا اور آخرت میں سرخرو ہونے کا موقع دیا، ایمان کے زیور سے آراستہ فرما کر اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امتی ہونے کا شرف بخشا،نفس پر صبر کے ذریعے اجر کمانے کا سنہری موقع فراہم کیا،اپنی بارگاہ عبودیت میں سر نیازخم کر کے عبدیت کو معراج عطا کی الغرض دنیا و مافیہا جو کچھ ہے اسی کو عطا فرمائی تو پھر اس کے بندوں میں خوش بخت اور بہت خوش نصیب وہی ہوسکتا ہے جو اپنے مالک کی مکمل فرمابرداری اور پیغمبرِآخرُالزماں احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اطاعت و تابعداری کر کے کنتم خیر امت" کا مظہر بن جائے۔ 

از قلم فراز فیضی

   10
7 Comments

Rahman

11-Jul-2022 12:09 PM

Osm

Reply

Chudhary

11-Jul-2022 12:09 PM

Nice

Reply

Saba Rahman

11-Jul-2022 10:50 AM

Beautiful

Reply